اسلام آباد (وقائع نگار) بانی پی ٹی آئی نے وکلاء و سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔ بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے دائر متفرق درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، چیف کمشنر اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملاقاتوں سے متعلق 26 فروری کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے، سیاسی رہنماؤں اور وکلاء کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی، فیصلے کے مطابق 6 وکلاء اور 6 سیاسی رہنما ہفتے میں دو دن ملاقات کرسکتے ہیں، جیل حکام فیصلے پر مکمل عملدرآمد نہیں کررہے۔
بانی پی ٹی آئی کی وکلا، سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کیلئے متفرق درخواست
Aug 29, 2024