لاہور )نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں کے پی سی ہیڈ کوارٹرز سے واپسی پر اترنے اور کچہ میں ڈیوٹی نہ کرنے سے متعلق خبر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تمام اہلکار اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر پہنچ چکے ہیں۔ پولیس کانسٹیبلری فاروق آباد سے 121 اہلکار راجن پور اپنے آبائی سٹیشن کے لیے جبکہ 160 اہلکار رحیم یار خان کے لئے روانہ ہوئے۔ 25 اہلکار اقبال آباد انٹرچینچ سے روٹ لمبا ہونے جبکہ ظاہر پیر سے گھر قریب ہونے پر پہلے اتر گئے، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ تمام اہلکار اپنی تعیناتی کے مقام پر ڈیوٹی پر حاضر ہو چکے ہیں اور اہلکار پی سی سے اپنے آبائی علاقوں میں واپسی پر خوش ہیں۔
کچے میں ڈیوٹی نہ کرنے کی خبر بے بنیاد 25جوان روٹ لمبا‘گھرقریب ہونے پر اترے‘سب حاضر ہوچکے: ترجمان پنجاب پولیس
Aug 29, 2024