شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے حکومت کے اقدامات شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیںاب وقت عوامی فلاح و بہبود کا ہے اور ان شاء اللہ عوام حقیقی تبدیلی محسوس کریں گے مشکل وقت گزر گیا اب خوشیاں عوام کا مقدر ہوں گی‘ترقی کرتا ملک ہر پاکستانی کی خواہش ہے اور پاکستانیوں کو اپنی یہ خواہش پوری ہوتی نظرآئیگی ۔ (ن) لیگ نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے‘پنجاب میں عوام کو ملنے والے ریلیف کیخلاف بات کر نے والے خود اپنی عوامی ساکھ خراب کر رہے ہیں‘ ان شاء اللہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے جلد خوشحالی کا دور واپس آئے گا‘ مریم نواز صوبہ میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہیں بجلی کے نرخوں میں کمی کے اعلان کے بعد بے گھر افراد کیلئے گھروں کی تعمیر کے منصوبہ کا آغاز غریب عوام کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔