شیخوپورہ(ڈاکٹر جمیل اختر شیخ سے) شیخوپورہ کے عوام نے سابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کے دور میں اٹھائے گئے ضلع کی تعمیر و ترقی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں عوامی امنگوں کا ترجمان قرار دیا ہے اور ڈاکٹر وقار علی خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کی تاریخ میں وہ واحد ڈپٹی کمشنر ہیں جن کی تعیناتی کے دوران محکموں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی، ترقیاتی کاموں میں میرٹ کو فروغ ملا، کرپشن و کمیشن کی حوصلہ شکنی ہوئی، عوام کے دیرینہ مسائل تیزی سے حل ہوئے اورعوام میں پائی جانے والی بے چینی و ناامیدی کا خاتمہ ہوا، ڈاکٹر وقار علی خان بطور ڈپٹی کمشنر اقدامات کے باعث ضلع کے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا جسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ان کی تعیناتی سے قبل شیخوپورہ کے محکموں کی کارکردگی نہایت غیر فعال تھی عوام مشکلات کا شکار تھے اور علاقائی تعمیر و ترقی کا عمل رک چکا تھا ان ابتر حالات میں ڈاکٹر وقار علی خان کی تعیناتی عمل میں آئی تو انہوں نے تمام درپیش مسائل کو چیلنج سمجھ کر حل کیا اور عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی، شہریوں نے امید ظاہر کی کہ نوتعینات ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اپنے پیش رو ڈاکٹر وقار علی خان کے اقدامات کو آگے بڑھائیں گے اور عوامی ریلیف کو بنیادی ترجیح دیں گے۔