شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدر و چیئرمین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی امجد نذیر بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت دیرینہ عوامی مسائل حل کرنے میں مصروف ہے جس میں تمام طبقات کو حکومت کا بھرپور ساتھ دینا چاہئے، اداروں کی مضبوطی کے بغیر ملکی ترقی معاشرتی خوشحالی کے اہداف حاصل نہیں ہوسکتے ادارے فعال ہوں گے تو نوجوانوں کا مستقبل روشن اور تابناک ہو گانوجوان آگے بڑھیں اور ملک و قوم کی بھاگ دوڑ سنبھالیں ۔