ننکانہ:کانسٹیبل کی ہلاکت کا معمہ ‘ ملزموں کی عدم گرفتاری پرلواحقین کااحتجاج

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) تھانہ سٹی ننکانہ صاحب میں مبینہ پولیس تشدد سے کانسٹیبل خالد کی ہلاکت کے واقعہ کے خلاف لواحقین سراپا احتجاج بن گئے، 21 دن گزر گئے تھانہ سٹی ننکانہ صاحب پولیس کی غیر قانونی حراست میں مبینہ تشدد سے پولیس کانسٹیبل خالد کی موت کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی نہ ہوسکی، گذشتہ روز پولیس کانسٹیبل خالد کے بیٹے عمار خالد نے دیگر لواحقین کیساتھ کچہری چوک میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پولیس تھانہ سٹی ننکانہ نے 7 اگست کو میرے والد کانسٹیبل خالد کوتھانے بلا کر پولیس یونیفارم سمیت حوالات میں بند کردیا پولیس تشدد سے حالت غیر ہونے پر ریسکیو کے عملہ کو تھانہ بلایا گیا اور ایس ایچ او نے میرے والد کو ہسپتال منتقل نہیں کیا جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگئے تو ایس ایچ او نے موت کے کئی گھنٹے بعد بلیک میلر گروہ کی ایک پیشہ ور خاتون کی مدعیت میں میرے بے گناہ والد کیخلاف مبینہ زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کر لیا تھا۔ لواحقین نے وزیراعلیٰ، آئی جی اور آر پی او شیخوپورہ سے انصاف وتحفظ فراہم کرنےاور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی  مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن