سمندری طوفان شانشان جاپان کے جزیرے کیوشو سے ٹکراگیا،مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔۔طوفان کیباعث 252 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔جس گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،کیوشو کے کئی علاقوں میں 24گھنٹوں کے دوران چھ سوملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کردی گئی،پروازیں اور ٹرین سروس معطل کردی گئی۔۔دولاکھ ساٹھ ہزار صارفین کو بجلی کی روانی معطل ہوگئی۔انتظامیہ کی جانب سے آٹھ لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی۔