روس نے صحافیوں سمیت 92 امریکی شہریوں کے ملک میں داخلے پر مستقل پابندی لگا دی۔

روس نے صحافیوں سمیت 92 امریکی شہریوں کے ملک میں داخلے پر مستقل پابندی لگا دی۔تاس نے روسی وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی روسو فوبک پالیسی کے جواب میں 92 امریکی شہریوں کے داخلے پر مستقل طور پر پابندی لگا دی گئی جس کا اطلاق وال سٹریٹ جرنل، واشنگٹن پوسٹ اور نیویارک ٹائمز کے کچھ نامہ نگاروں پر ہوتا ہے۔وزارت نے کہا کہ روسوفوبک پالیسی کے رد عمل کے طور پر جو بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے ماسکو کو سٹریٹجک شکست دینے کے بیان کردہ ہدف پر عمل کیا گیا جس کا لازمی حصہ روسی سیاست دانوں، کاروباری برادری کے اراکین اور سائنس دانوں کے خلاف مکمل پابندیاں عائد کرنا شامل ہے ۔ وزارت نے کہا کہ یہ شہری اہم دفاعی اداروں اور مالیاتی اداروں کے سربراہان جو یوکرین کی مسلح افواج کو ہتھیار فراہم کرتے ہیں اور کچھ صحافی روسی مسلح افواج کے بارے میں جھوٹی کہانیاں بتا رہے اورپراپیگنڈا کر رہے ہیں ۔ جن لوگوں پر روس میں داخلے پر پابندی ہے ان میں امریکی خلائی کمانڈ کے کمانڈر سٹیفن وائٹنگ، سپیس سسٹمز کمانڈ کے کمانڈر فلپ گارنٹ اور خلائی پالیسی کے نائب معاون وزیر دفاع جان پلمب جیسے عہدے دار شامل ہیں۔ پابندی کی فہرست میں شامل صحافیوں میں ڈیوڈ سٹرن، ایڈم ٹیلر اور واشنگٹن پوسٹ کے شین ہیرس شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن