2034تک ترسیلات زر60ارب ڈالرمقررکرنیکا ہدف:وزارت خزانہ

Aug 29, 2024 | 14:31

ترسیلات زر بڑھانے کیلئےمتعدد فیصلے کیے جارہے ہیں،حکومت کا 2034تک ترسیلات 32ارب ڈالرسےبڑھاکر60ارب ڈالرمقررکرنےکاہدف ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ایس آئی ایف سی کو اوورسیز کیلئےاہم کردار سونپا جارہا ہے،اوورسیز پاکستانیوں کو ٹیکنالوجی زونز میں سرمایہ کاری کیلئے مراعات اور پروٹیکشن ملیں گی،ٹیکنالوجی زونزمیں کام کرنےوالےاوورسیزپاکستانی کوبلیوپاسپورٹ جاری کیےجائیں گے، خلیجی ممالک سمیت یورپ سے ترسیلات بڑھانےکیلئے اقدامات کیےجارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں ہر سال 10 فیصد سے زائد اضافہ کیا جائے گا، خلیجی ممالک سمیت یورپی ممالک میں 26کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کی تعیناتی آئندہ مہینے ہوگی، سعودی عرب، دبئی، قطر، انگلینڈ، نیویارک اوردیگرممالک میں26کمیونٹی ویلفیئراتاشی تعینات ہوںگے،سعودی عرب میں6دبئی میں 2قطرمیں2 اورباقی یورپین ممالک سمیت دیگرممالک میں تعینات کیےجائیں گے ۔یورپی یونین تعاون سے سکلڈلیبر بڑھانے کےلیےتکنیکی پروگرامز اور ٹریننگ شروع کرائی جائیں گی ، تکنیکی پروگرامز اور ٹریننگ کیلئے ملک میں 50 سے زائد نئے سکلڈ سنٹر بنائے جا رہے ہیں ، کمیونٹی ویلفیئراتاشی روزگار کے مواقع نئے بزنسز، نئی مارکیٹس اور نئے منزلیں تلاش کریں گے۔    

مزیدخبریں