عمران خان کی بطور چانسلر نامزدگی کیخلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں پٹیشن دائر

Aug 29, 2024 | 14:35

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیانے عمران خان کے چانسلر کے الیکشن لڑنے پر احتجاج شروع کر دیا ہے،عالمی میڈیا کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے الیکشن لڑنے کے فیصلے کیخلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں اشتعال اور مظاہرے کیے جارہے ہیں۔آکسفورڈ یونیورسٹی کو غم وغصے سے بھری ای میلز اور احتجاجی پٹیشن موصول ہونا شروع ہوگئیں ہیں، ای میلز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیلئے نامناسب ترین امیدوار قرار دیا گیاہے۔پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ کرپشن کیسز میں سزا یافتہ شخص کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنا قابل قبول نہیں ہے۔    

مزیدخبریں