پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپرہنڈرڈانڈیکس میں320پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔مارکیٹ 78 ہزار 312 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 91پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 992 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دن بھر مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،138 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 260 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 63 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں 16 ارب 4 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,334 جبکہ کم ترین سطح 77,990 پوائنٹس رہی تھی۔