لاہور میں امیر بالاج ٹیپو قتل کے مبینہ ملزم احسن شاہ کی مقابلے سے ہلاکت سےقبل مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن شاہ نے مبینہ طور پر جیل سے ایک خاتون دوست کو فون کیا ، ملزم نے ایک پولیس آفیسر کے قتل کی منصوبہ بندی بارے خاتون سے ذکر کیا ، مبینہ آڈیو میں احسن کہ رہا ہے کہ میں نے ایک ماہ کے اندر اندر بیرون ملک چلے جانا ہے۔ملزم احسن شاہ کی مبینہ آڈیو میں کہنا تھا کہ باہر جانے سے قبل گرفتار کرنے والے شخص کا کام کرکے جانا ہے ،جس پر خاتون پوچھتی ہے کون ہے جس پر احسن کہتا ہے کہ جس مجھے گرفتار کیا ، تمہارے والد کا دوست ہے بادامی باغ والا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم احسن شاہ نے پولیس آفیسر کے قتل کے لیے شوٹر کا بندوبست جیل میں کیا ۔