اسلام آباد، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Aug 29, 2024 | 16:32

ویب ڈیسک

وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق   ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت  5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ  گہرائی 215 میٹر زیر زمین تھی اور  اس کا مرکز ہندو کش ریجن تھا۔زلزلے کے جھٹکے پشاور، مردان ، مالا کنڈ ،ہری پور، سوات مانسہرہ  ، فیصل آباد ، کوہاٹ ، سوات، صوابی،  ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، پنڈی بھٹیاں،  جھنگ، میانوالی اور  سرگودھا میں بھی محسوس  کیے گئے۔اس کے علاوہ  ہنگو، بونیر، شانگلہ، دیر، چارسدہ بھی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ پنجاب بھر میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی. پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے. زلزلے کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے.پی ڈی ایم اے کے پروونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 الرٹ ہیں. زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں