حب ڈیم مکمل بھرنے میں دو فٹ کی گنجائش باقی رہ گئی

شدید بارشوں کے بعد حب ڈیم مکمل بھر جانے میں مزید 2 فٹ پانی کی گنجائش باقی رہ گئی ہے اور ڈیم میں پانی کی سطح آب 337 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔حالیہ مون سون بارشوں سے حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریاز اور  دریجی سمیت ضلع خضدار کے پہاڑی علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے اب تک حب ڈیم میں 14 فٹ تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے 31 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، مزید بارشیں ہوئیں تو حب ڈیم مکمل بھر جائے گا اور ڈیم مکمل بھرنے کے بعد پانی کا اخراج اسپیل وے سے شروع  ہو جائے گا۔ حب ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم کے مکمل بھرجانے میں 2 فٹ باقی ہیں. 339 فٹ پر ڈیم مکمل طور بھر جائے گا. جس سے کراچی اور حب کے شہریوں کے لیے ڈھائی سال تک کا پانی ڈیم میں ذخیرہ ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن