پاکستان کا کالعدم خوارج ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں:ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کا فتنہ الخوارج دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے حوالے سے افغانستان کو انٹیلیجنس پر مبنی معلومات فراہم کی ہیں.پاکستان اور افغانستان کے درمیان متعدد بیکڈ چینلز موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے. پاکستانی حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے پرعزم ہے. افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی عالمی اداروں کی متعدد رپورٹ سے ثابت ہوتی ہے. پاکستان نے افغانستان کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کے معاملے پر افغان حکام سے بات کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا فتنہ الخوارج دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں. افغان حکومت دہشت گرد گروہوں اور فتن الخوارج کے خلاف کارروائی کرے. پاکستان امید کرتا ہے کہ مشرق وسطی کسی بڑی جنگ سے بچ جائے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے طیارے کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی. پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے طیارے کے اپنی فضائی حدود سے گزرنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔

ای پیپر دی نیشن