وزیراعلیٰ پنجاب نےپارلیمانی سیکرٹریز کا تقرر کر دیا

Aug 29, 2024 | 16:54

ویب ڈیسک

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 25 پارلیمانی سیکرٹریز کے تقرر کی منظور دے دی۔اسامہ لغاری کو محکمہ زراعت اور ملک افتخار احمد کو اوقاف و مذہبی امور کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردیا گیا ہے جبکہ شعیب اویسی بورڈ آف ریونیو، منصور اعظم انرجی، شہریار ملک ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ملک وحید فوڈ کے پارلیمانی سیکرٹری ہوں گے۔اجمل خان ہائر ایجوکیشن، سلطان باجوہ ہاؤسنگ، سونیا عاشق انسانی حقوق ومذہبی امور، حسن عسکری شیخ انڈسٹریز کامرس انوسمنٹ کے پارلیمانی سیکرٹری ہوں گے جبکہ شازیہ رضوان انفارمیشن اینڈ کلچر، صاحبزادہ غزین عباسی محنت و افرادی قوت اور خالد رانجھا لا اینڈ پارلیمانی افیرز کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیے گئے۔اس کے علاوہ خرم ورک لوکل گورنمنٹ کیمونٹی ڈویلپمنٹ محمد زبیر مائنز اینڈ منرل، راناطارق  پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ضیاء اللہ شاہ پنجاب ایمرجنسی سروسز کے پارلیمانی سیکرٹری بن گئے۔نوشین عدنان اسکول ایجوکیش، میاں شاہد حسین ایس اینڈ جی اے ڈی، ارشد جاوید وڑائچ سوشل ویلفیئر بیت المال، رشدہ لودھی اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور تیمور علی لالی ٹرانسپورٹ کے پارلیمانی سیکرٹری بن گئے۔ محمد انس محمود یوتھ افیئر اینڈ سپورٹس، سلمی سعدیہ تیمور وویمن ڈویلپمنٹ کی پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردیے گئے جبکہ سلطان حیدر علی چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے پارلیمانی سیکرٹری بن گئے۔

مزیدخبریں