کوئٹہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 اگست کو بلوچستان میں دلخراش واقعہ ہوا. بلوچستان میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں واقعات پرعوام میں تشویش کی لہر دوڑی. بلوچستان کی ترقی میں تمام رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔شہباز شریف کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی. پاکستان میں دہشت گردی نے سراٹھایا ہے جسے کچلا جائے گا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی قیادت میں اس مرحلے کو عبور کریں گے. پاکستان اپنا مقام دوبارہ حاصل کرے گا اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔