آئی ایس پی آرکی جانب سے بیان میں کہا گیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عمان کا دورہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے عمان کے نائب وزیراعظم برائے دفاعی امورسید شہاب بن طارق بن تیمور ال سعید سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے شاہی امورکے وزیرجنرل سلطان بن محمد اور چیف آف سٹاف وائس ایڈمرل عبد اللہ بن خامس الرئیسی سے بھی ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اومانی افواج کے سربراہوں اور چیئرمین اسٹریٹیجک اینڈ ڈیفنس اکیڈمی سے بھی ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق عمانی حکام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربیانیوں کا اعتراف کیا۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، دفاعی تعاون، تربیت اورانسداد دہشست گردی کے امور پر تعاون سے متعلق بات چیت ہوئی۔