حکومت کی جانب سے جے یو آئی فے کے امیرمولانا فضل الرحمان کو منانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی ۔

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے حکومتی اتحاد سے الگ ہونے والے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحٰمن سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق رحمان ملک نے مولانا فضل الرحمان پر زور دیا کہ وہ وزیراعظم کی مخالفت چھوڑ کر دوبارہ حکومتی اتحاد میں شامل ہوجائیں۔ تاہم جے یو آئی کے امیر نے واضح کیا ہے کہ وہ مخالفت سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جس کے بعد حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو منانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے فاٹا کے پارلیمانی وفد نے بھی ملاقات کی۔ وفد میں منیراورکزئی، حمیداللہ آفریدی، سینیٹر صالح شاہ بھی شامل تھے،جنہوں نے جے یو آئی کے امیر پر سیاسی بحران حل کرنے کیلئے زور دیا ۔ دوسری جانب سینیٹر رضا ربانی نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی ہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں حکومتی امور کے سیاسی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جس کے بعد مولانا فضل الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ۔

ای پیپر دی نیشن