ایشزسیریزکےچوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایک اننگزاور ایک سوستاون رنزسے شکست دے دی ہے۔

میلبورن میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میں فتح کے بعد انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔ میلبورن ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کی اورآسٹریلوی ٹیم کو پہلی اننگز میں صرف اٹھانوے رنز پرڈھیرکردیا ، جواب میں انگلش بلے بازوں نے جم کر آسٹریلوی باؤلرز کا سامنا کیا اور پانچ سو تیرہ رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ جوناتھن ٹروٹ نے ناقابل شکست رہتے ہوئے ایک سو اڑسٹھ رنز بنائے، دوسری اننگز میں شکست سے بچنے کے لئے آسٹریلیا کو چار سو پندرہ رنز درکار تھے مگر پوری آسٹریلوی ٹیم دو سو اٹھاون رنزبنا کر پویلین لوٹ گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے فل ہیوز تئیس ، شین واٹس چون جبکہ کپتان رکی پونٹنگ صرف بیس رنز بنا سکے۔ مائیکل ہسی صفر اورنائب کپتان مائیکل کلارک تیرہ رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن