صدر آصف زرداری سے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے ملاقات کی ہے،صدر کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کیئے جائیں گے۔

صدر آصف علی زرداری سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی میں بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال ، ایم کیو ایم کے تحفظات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدرزرداری نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ اتحادی جماعت ہے جس کے تمام تحفظات جلد دور کیے جائیں گے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر قانون بابر اعوان اور وزیر داخلہ رحمان ملک بھی شریک تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد جلد ہی اہم سیاسی فیصلے متوقع ہیں۔

ای پیپر دی نیشن