وقت نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ناہید خان نے کہا کہ انہیں ایف آئی اے کی طرف سے شامل تفتیش کئے جانے پرکوئی حیرانی نہیں ہوئی، انہوں نے پہلے بھی ایف آئی اے کے سوالنامے کا جواب دیا تھا اورآئندہ بھی جوپوچھیں گے انہیں بتا دیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ ان سے ابھی تک تفتیشی حکام نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ ناہید خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمشن کو چھ نشستوں میں جوابات دیئے تھے۔ وہ چاہتی ہیں کہ بینظیربھٹو کے قاتل بے نقاب ہوں اور وہ اس کے لیے سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں گی ۔