ملکی سٹاک مارکیٹوں میں پرافٹ ٹیکنگ کے رجحان کے باوجود تیزی رہی، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس گیارہ ہزارآٹھ سو اٹھاسی پوائنٹس پربند ہوا۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز کاروبارکا آغازمثبت زون میں ہوا اورانڈیکس کاروبارکے آغاز پر گیارہ ہزارنوسو بیالیس پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد مارکیٹ پرافٹ ٹیکنگ کا شکارہوگئی جس کے باعث انڈیکس دوبارہ گیارہ ہزارنوسوپوائنٹس کی سطح عبورنہ کرسکا۔ کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اڑتیس پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزارآٹھ سو چھیاسی پوائنٹس پربند ہوا۔ سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے سبب مارکیٹ کا کاروباری حجم دس کروڑ شیئرزکی سطح سے تجاوزنہ کرسکا، مجموعی طورپرنو کروڑستانوے لاکھ شیئرزکے سودے ہوئے جبکہ حجم کے اعتبار سے بینک الفلاح ایک کروڑ باسٹھ لاکھ شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہا۔ کاروبارکے اختتام تک چارسوآٹھ کمپنیوں میں سے ایک سوتراسی کمپنیوں کے شیئرزکی قیمت میں اضافہ جبکہ ایک سوستانوے کمپنیوں کے شیئرزکی قیمت میں کمی ہوئی۔ دوسری طرف لاہورسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی رہی اورمارکیٹ انیس پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین ہزارچھ سو چھیاسی پوائنٹس پربند ہوئی۔ ایل ایس پچیس انڈیکس میں ایک سوتینتیس کمپنیوں کے تینتالیس لاکھ پچانوے ہزار چھ سو اکسٹھ حصص کا کاروبارہوا۔ اکتیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ اورچونتیس کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی اڑسٹھ کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن