پولیس کے مطابق ایک مغوی ڈاکٹر کو بازیاب کرانے کیلئے ٹیکسلا کے مین بازار میں کارروائی کی گئی توملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے چاروں اغوا کارمارے گئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں، کارروائی کے دوران مغوی ڈاکٹر طلحہ اور پولیس چوکی ٹیکسلا کے انچارج راجہ حسنین جاں بحق جبکہ ڈی ایس پی سمیت چاراہلکارزخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔