یونیفیکیشن بلاک والے سیاسی لوٹے ہیں جنہیں اپنے مفاد اور سیٹوں کے حصول کیلئے جہاں کشش نظرا ٓئی وہیں چلے جائیں گے۔ راجہ ریاض

پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے راجہ ریاض احمد نے کہ یونیفیکشن بلاک والے اپنے مفاد کیلئے پہلے نون لیگ کے ساتھ ملے اور اب انہیں عمران خان میں کشش نظر آرہی ہے ۔ ہوا کا رخ دیکھ کر یہ لوگ اپنی وفاداریاں تحریک انصاف سے وابستہ کرلیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں راجہ ریاض احمد نے کہا کہ لوگ نوازشریف سے کم اور شہباز شریف سے زیادہ ناراض ہیں کیونکہ ان کا رویہ انتہائی تکبرانہ ہےجبکہ وہ موجودہ سیشن میں ایک منٹ کیلئے بھی اسمبلی میں نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف بڑی بڑی باتوں کے بجائے اپنی جماعت کی فکر کریں ان کے ساتھی انہیں ایک ایک کرکے چھوڑ کر جاررہے ہیں۔ راجہ ریاض احمد نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے پیپلزپارٹی اور قاف لیگی ارکان کو فنڈز دینے کا اعلان کیا تھا مگر لگتا ہے کہ حکومت میں ان کی بھی نہیں سنی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی فوج کا احترام کرتی ہے اور عدلیہ کے ہر فیصلے پر عمل کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن