ایک ہفتے کے دوران گیارہ کروڑ بارہ لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ ملکی زرمبادلہ کے ذخائرسولہ ارب چھیہترکروڑ بانوے لاکھ ڈالرتک پہنچ گئے ہیں۔

Dec 29, 2011 | 20:14

سفیر یاؤ جنگ
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تیئیس دسمبر تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر سولہ ارب پینسٹھ کروڑ اسی لاکھ ڈالر سے بڑھ کر سولہ ارب چھیتر کروڑ بانوے لاکھ ہوگئے ۔ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈالر ڈپازٹس میں بھی ایک ہفتے کے دوران چار کروڑ ترانوے لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اوراسٹیٹ بینک کے ذخائر بارہ ارب پچھتر کروڑ چھیتر لاکھ سے بڑھ کر بارہ ارب اسی کروڑ انہتر لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ۔دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ڈالر ریزروز اس ہفتے بھی چھ کروڑ انیس لاکھ ڈالر بڑھ گئے جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ڈالر ذخائر تین ارب چھیانوے کروڑ تیئیس لاکھ ڈالرہوگئے ہیں۔
مزیدخبریں