کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فرٹیلائزر اسٹاکس میں پرافٹ ٹینکنگ نے انڈیکس کو منفی زون میں ڈالا توکاروبار کے اختتام پرسیمنٹ اوربینکس کے شئیرز میں تیزی نے ہنڈرڈ انڈیکس میں تراسی پوائنٹس کا اضافہ کردیا اورمارکیٹ گیارہ ہزار چار سوچھتیس پوائنٹس پر بند ہوئی۔ اختتام تک مجموعی کاروباری حجم چار کروڑ چھپن لاکھ شئیرز رہا اور این آئی بی بینک میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ بروکرزکے مطابق سال کے اختتام پر بینک اور مالیاتی اداروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں ماند ہیں۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس تینتیس پوائنٹس اضافے کے ساتھ دو ہزار آٹھ سو پینتیس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں ترانوے کمپنیوں کے دس لاکھ سینتالیس ہزار پانچ سو ستر حصص کا کاروبار ہوا۔ چھبیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،نو کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ اٹھاون کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔