”2012ئ“ پاکستان اور امریکہ میں صورتحال جان لیوا جھڑپوں تک جا سکتی ہے: ٹائم

نیویارک (آئی این پی) امریکی جریدے ”ٹائم“ نے پاکستان کو 2012 میں صدر باراک اوبامہ کی خارجہ پالیسی کے بڑے امتحانات میں سے ایک قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سردیوں میں ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ ہو یا ایبٹ آباد میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں اسامہ بن لادن کی ہلاکت، کابل میں امریکی سفارتخانے پر حملہ یا مہمند ایجنسی میں نیٹو کے حملے میں پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت سب کچھ منتشر ہوتا نظر آرہا ہے۔ بدھ کو جریدے کی رپورٹ میں کہاگیاکہ انتخابات کے سال میں امریکہ کو جن 10 بڑے عالمی مسائل کا سامنا ہوگا اس میں پاکستان اور افغانستان کو ہارنے کا تاثر سب سے بڑا ہے۔ امریکہ اور پاکستان کے افغانستان میں ایک دوسرے سے مختلف مقاصد ہیں اور افغانستان پر امریکہ کی ایک دہائی پرانی پالیسی اب منتشر ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ نے اب پاکستان کے ساتھ تعلق کے محدود ہونے کا اعتراف کر لیا جبکہ پاکستان جس کے افغانستان میں اپنے سٹرٹیجک مفادات ہیں جن میں کابل میں دوستانہ حکومت کی موجودگی بھی شامل ہے کیونکہ موجودہ حکومت اسلام آباد کی نظر میں بھارت کی وفادار ہے۔ امریکہ کو درپیش دیگر سرفہرست مسائل میں عراق، ایران، چین و شمالی کوریا، لیبیا، مصر، یورو زون، شام، اسرائیل اور فلسطین سمیت افریقہ میں القاعدہ کے کردار میں اضافہ شامل ہیں۔ اگلے برس پاکستان اور امریکہ کے درمیان صورتحال مزید کشیدہ اور جان لیوا جھڑپوں تک جا سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن