الطاف حسین آئندہ انتخابات کے نتائج سے مایوس ہو چکے ہیں: اشرف سوہنا

لاہور (خبر نگار) الطاف حسین آئندہ انتخابات میں انتخابی نتائج سے مایوس ہو گئے ہیں جو ملک سے محبت کرتے ہیں وہ انتخابات کے بروقت انعقاد پر یقین رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما¶ں سابق وزیر اشرف سوہنا اور فنانس سیکرٹری پنجاب اورنگزیب برکی نے الطاف حسین کے ”انتخابی نظام میں خامیاں دور ہونے اور دہشت گردی کے خاتمے تک الیکشن نہیں ہونے چاہئیں“ کے بیان پر تبصرہ کرنے ہوئے کیا۔ اشرف سوہنا نے کہا کہ الطاف حسین آئندہ انتخابات کے نتائج سے مایوس ہو چکے ہیں جو شخص انتخابات کے التوا کی بات کرے وہ ڈکٹیٹر کی آمد کا انتظار کر رہا ہے۔ اورنگزیب برکی نے کہا کہ الطاف حسین ایجنسیوں کی زبان بول رہے ہیں، وہ الیکشن نہیں چاہتے الیکشن سے فرار چاہ رہے ہیں کیونکہ مقبولیت کھو بیٹھے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ وہ عدلیہ کے دوبارہ حلقہ بندیوں کے فیصلے سے خوفزدہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...