لاہور (خصوصی رپورٹر) بریگیڈیئر(ر) ظفر اقبال چوہدری نظریہ¿ پاکستان کے ایک بہت بڑے علمبردارتھے۔ انہوں نے زندگی بھر پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی نگہبانی کا فریضہ سرانجام دیا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن‘ ممتازصحافی اور نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین جناب مجید نظامی نے بریگیڈیئر(ر) ظفر اقبال چوہدری مرحوم کے گھر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، سیکرٹری شاہد رشید اور تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے سیکرٹری رفاقت ریاض بھی موجود تھے۔ جناب مجید نظامی نے مرحوم کے بھائی مدثر اقبال اور صاحبزادگان بریگیڈیئر(ر)وسیم ظفر اقبال اورنسیم ظفر اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر(ر) ظفر اقبال چوہدری کی قومی وعسکری خدمات کو شاندارالفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم نظریہ¿ پاکستان کی ترویج واشاعت کیلئے دن رات کوشاں رہے۔ مرحوم کے بھائی مدثر اقبال نے اپنے تاثرات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ بریگیڈیئر(ر) ظفر اقبال چوہدری نظریہ¿ پاکستان کے ایک پرجوش داعی تھے۔ وہ جناب مجید نظامی اورنظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ سے قلبی وابستگی رکھتے تھے۔