لاہور (خصوصی رپورٹر / آئی این پی) مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف سے پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے گزشتہ روز رائے ونڈ میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اور مسئلہ کشمیر اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آئی این پی کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر امیر مقام نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی۔ مسلم لےگ (ن) کے صدر مےاں نواز شرےف نے کہا کہ جمہورےت کےخلاف سازشےں ملک کی جڑےں کمزور کر نے کے مترادف ہوگا ہم اےسی کسی سازش کو کامےاب نہےں ہونے دےنگے۔ پاکستانی عوام باشعور ہوچکے ہےں انکو ”تبدےلی اور اصلاحات “ کے نعرے لگانےوالے گمراہ نہےں کر سکتے۔ آئندہ انتخابات مےں پاکستان کے18 کروڑ عوام مسلم لےگ (ن) کی اصولی اور عوامی سےاست کے حق مےں فےصلہ دےنگے‘ مےاں نوازشر ےف نے کہا کہ پاکستان کے حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہےں اس لئے ضروی ہو چکا ہے کہ ملک مےں شفاف اور بروقت عام انتخابات کروائے جائےں تاکہ عوام اپنی مر ضی کے مطابق اپنے نمائندوں کو منتخب کر سکےں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل صرف جمہو رےت سے وابستہ ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے جمعہ کا دن جاتی عمرہ رائے ونڈ میں گزارا۔ انہوں نے نماز جمعہ بھی وہیں ادا کی۔ بعدازاں انہوں نے والد کی قبر پر حاضری دی جہاں بارش کے باوجود محفل نعت ہوئی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری جعفر اقبال، رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف، صدر مسلم لیگ ن ضلع شیخوپورہ عارف خان سندھیلہ، امجد نذیر بٹ، ملک جمیل، وزیراعلی پنجاب کے معاونین عثمان تنویر بٹ، سواتی خان و کارکن موجود تھے۔
سانگلا ہل (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم جمہوری طریقے سے تبدیلی کے حامی ہیں جو بیلٹ کے ذریعے ہی ممکن ہے، انتخابات ملتوی نہیں ہونگے اور نہ ایسا کرنے کی اجازت دینگے، مسلم لیگ ن کے کارکن اپنی تیاریاں مکمل کر لیں اور عوام سے رابطے تیز کر دیں، آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہی ہو گی اور ہم ملک بھر میں حکومت قائم کرکے ملک کو نئے سرے سے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہی نہیں ترقی کی منازل تک لے جائینگے، وہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ننکانہ کے ضلعی صدر چوہدری امتیاز احمد کاہلوں اور سٹی صدر مقصودا حمد معاویہ سے خصوصی گفتگوکر رہے تھے، نواز شریف نے کہا کہ ہم نے اور عوام نے دل پر پتھر رکھ کر پانچ سال صبر کیا، ہم نے ڈکٹیٹر کے مسخ کئے ہوئے آئین اور سیاسی نظام کی اصلاح کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ، مسلم لیگ ن پارلیمنٹ میں نہ ہوتی تو شاید یہ سب کچھ نہ ہو پاتا، انہوں نے کہا کہ آج ایک غیرجانبدار اور آزاد الیکشن کمشن ہے، جس پر پوری قوم کو اعتماد ہے، جس دن اسمبلیاں ختم ہوں گی ، وفاق اور صوبوں میں حقیقی معنوں میں غیرجانبدار نگران حکومتیں قائم ہو جائیں گی، جن کی نگرانی میں عام انتخابات ہوں گے، عام انتخابات میں عوام کرپٹ اور نالائق حکمرانوں کو مسترد کردینگے، چوہدری امتیاز احمد کاہلوں نے ضلع بھر میں یوتھ ونگ کی سیاسی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا، جس پر میاں نواز شریف نے اطمینان کا اظہار کیا۔