روٹی‘ کپڑا اورمکان کا نعرہ فریب کے سوا کچھ نہیں‘ علی اکبر گجر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سےکرےٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو کےفر کردار تک پہنچانے مےں ناکام حکمران پانچ سالہ دور گزارنے کے بعد بھی اختیارات کارونا رونے کی بجائے حکومت سے الگ ہوجائےں اور عوام کو نئے نمائندوں کے انتخاب کاموقع دےں۔ جو جماعت پانچ سالوں مےں اپنی لیڈر کے قاتلوں تک نہیں پہنچ سکی وہ اےک عام پاکستانی کو انصاف کےسے دے سکتی ہےاربوں روپے کے سرکاری وسائل کے بے رحمانہ استعمال کے باوجود لاڑکانہ کا فلاپ شو حکمرانوں کے لئے پےغام تھا ۔ پارٹی میٹنگ کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے جن مےں سلطان خان جوہری، عصمت انور محسود،اسرار مشوانی، ملک ریاض اعوان، حاجی چن زےب، عبد الحمید خان، عمر فاروق قرےشی، انور گجر ،چوہدری فاروق جاوےد، عبد الرزاق باجوہ، رانا محمد وارث اور احمد علی خان شامل تھے۔ لاڑکانہ کے فلاپ شو پر محترمہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کی روحوں کو بھی دکھ پہنچا ہوگا ۔ سندھ کے عوام نے حےدرآبا د مےں حکمرانوں سے نجات کے لئے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا تھا اس کی دوسری قسط سندھ کے غیور عوام نے لاڑکانہ کے فلاپ شو کے بائیکاٹ کے ذریعے حکمرانوں کو دکھا دی ہے۔ سندھ اب مسلم لیگ(ن) اور میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والوں کا دےس بن چکا ہے۔ روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے جھوٹ اور فرےب کے سوا کچھ بھی نہیں۔

ای پیپر دی نیشن