لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سیاسی سرگرمیوں کو دیا گیا فری ہینڈ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ 14 جنوری کو ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں اسلام آباد کی طرف مارچ میں بھی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں جلسے جلوسوں کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے جن میں 14 جنوری کے ڈاکٹر طاہرالقادری کے اسلام آباد کی طرف مارچ کا مسئلہ بھی زیر غور آیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ امن و امان متاثر نہ ہو تو کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ آئی این پی کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔
پنجاب حکومت کا طاہر القادری کے مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ‘ وفاق کے تحفظات
Dec 29, 2012