لاہور (نیوز ڈیسک) روزنامہ نوائے وقت لاہور کے انچارج ڈسٹرکٹ نیوز اشفاق احمد بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروٹوکول سینٹ اشفاق احمد اور ڈاکٹر آفتاب احمد کے بھائی اور مشتاق احمد بھٹی کے بیٹے محمد طارق جو جمعرات کے روز انتقال کر گئے تھے کو انکے آبائی گاﺅں میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی رسم قل کل بروز اتوار صبح 10بجے غوثیہ مسجد گراﺅنڈ خانپور میں ادا کی جائیگی جبکہ ان کے آبائی علاقے بستی بھٹیاں نزد قصبہ نواں کوٹ مدرسہ نور الاسلام میں ختم قل پیر کو صبح 10بجے ہو گا۔