لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے شہروں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ موٹروے ذرائع کے مطابق آج علی الصبح لاہور موٹروے پر شدید دُھند کے باعث حدہ نگاہ صفر ہو گئی جس پر لاہور سے خانقاہ ڈوگراں انٹر چینج تک موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔تاہم جو لوگ دُھند کے باعث ٹریفک میں پھنس گئے ہیں انھیں کانوائے کے زریعے جی ٹی روڈ نکالا جا رہا ہے،موٹروے پولیس کی جانب سے ڈرائیورحضرات کو آہستہ رفتار اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔ ادھرلاہور کاعلامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ بند کرکے اندرون اور بیرون ملک سے لاہورآنے والی پروازوں کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ ان پروازوں میں دوحہ سے لاہور آنے والی قطر ائیرویز کی پروازتھری ڈبل ٹو ، دوبئی سے لاہور آنے والی امارات کی پرواز سکس ڈبل ٹو،دوبئی سے آنے والی اتحاد ائیرلائن کی پرواز ٹو فور ون شامل ہیں۔ بنکاک سے لاہور آنے والی پرواز پی کے ایٹ نائن تھری بھی اسلام آباد منتقل کر دی گئی ہے۔ائیرپورٹ حکام کے مطابق پر دُھند چھٹتے ہی ائیرپورٹ کو پروازوں کے لیے کھول دیا جائے گا
شدید دُھند کے باعث موٹروے کو لاہور سے خانقاں ڈوگراں انٹر چینج تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیاجبکہ لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی معطل
Dec 29, 2012 | 12:43