ضلع کشمور کے علاقہ گولیمار میں خسرہ تین سالہ بچے وسیم کی زندگی کا چراغ گل کردیا، جبکہ کرم پور کے علاقے میں ایک سالہ بچی نسرین کو بھی خسرہ کی بیماری نگل گئی۔ ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں اب تک چھیاسٹھ ننھے بچے اس بیماری کا شکار ہوکر دم توڑ چکے ہیں۔ ضلع کشمور کے مختلف علاقوں میں درجنوں بچے اس مرض کا شکار ہیں جبکہ موذی مرض سے روزانہ دو سے چار بچوں کی زندگیاں لینے کا باعث بن رہا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کے بعد خسرے کے خلاف بچوں کی ویکسینیشن شروع کردی گئی۔اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ ہے مگرمعصوم ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمور میں خسرہ کی بیماری سے مزید دو ننھی کلیاں مرجھاگئیں۔ ضلع بھر میں مرنیوالے بچوں کی تعداد چھیاسٹھ جاپہنچی۔
Dec 29, 2012 | 13:44