چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے عام انتخابات کےموقع پرسیکیورٹی پلان ترتیب دینےکیلئے دو جنوری کو بین الصوبائی اجلاس طلب کرلیا

Dec 29, 2012 | 14:32

الیکشن کمیشن آف پاکستان کےذرائع کےمطابق عام انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے ایک جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا جا رہا ہے جس کیلئے چیف الیکشن کمشنر نے دو جنوری کو ایک اعلٰی سطح کا بین الصوبائی اجلاس طلب کیا ہے جس میں چاروں صوبوں کے ہوم سیکرٹریز اور آئی جیز کو بلایا گیا ہے اجلاس میں عام انتخابات کو پر امن بنانے اور دھاندلی کو روکنے کیلئے ایک جامع پلان ترتیب دیا جائےگا۔ اجلاس میں سیکرٹری دفاع، سیکرٹری خارجہ، وفاقی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری سفران اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے ہوم سیکرٹری اور آئی جیز اپنےعلاقوں کےحساس پولنگ سٹیشنز سمیت تمام تفصیلات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے اور جہاں ضرورت ہوگی وہاں فوج کے جوانوں کو تعینات کیا جائیگا۔ اس سےقبل آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نےچیف الیکشن کمشنر سےہونیوالی ملاقات میں یقین دلایا تھا کہ پاک فوج انتخابات کےموقع پر الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کرے گی۔

مزیدخبریں