شہر بھر میں عطائیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا: ڈی سی او

لاہور (خبر نگار) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر جاوید قاضی نے کہا ہے کہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا گیا جس کی مانیٹرنگ ڈی او (ایم اینڈ آئی) امین اکبر چوپڑا کر رہے ہیں۔ ٹائون شپ میں کلینک پر چھاپہ مار کر کلینک سے بغیر برانڈ ادویات کی بھاری مقدار‘ جناح ہسپتال سے چوری شدہ ادویات کی بھاری کھیپ برآمد کرکے کلینک سیل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر  احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن پوری طرح متحرک ہیں۔ ایک روز میں مختلف ٹائونز میں کریک ڈائون کرکے 10 ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ دریں اثنا ڈی سی او 28 صفر کو حضرت امام حسنؓ کے یوم شہادت پر برآمد ہونے والے جلوس کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ ا ڈاکٹر احمد جاوید قاضی  نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ 28 صفر کو موچی گیٹ سے برآمد ہونے والے جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی‘ سکیورٹی اور سڑکوں پر پیچ ورک کے کام کو یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن