لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ق پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات و اسبق رکن پنجاب اسمبلی سیمل کامران نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کی قلت بحرانی شکل اختیار کرگئی ہے اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں لیکن حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق گھریلو صارفین کو بلارکاوٹ گیس فراہم کرے۔