لاہور (پ ر) تحریک عظمت اسلام پنجاب کے امیر راجہ محمد عاشق شعبان نے کہا ہے کہ عوام الناس ہر آنے والی حکومت سے امیدیں لگا لیتے ہیں کہ وہ ان کے مسائل حل کریں گے مگر پریشانیاں اور مسائل پہلے سے زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ مسائل کا حل صرف اللہ کے قانون میں ہے۔ پوری کائنات میں اللہ کا فطری نظام نافذ ہے جبکہ ہمارے آنے والے حکمران اس نظام سے انکاری ہیں جس کی وجہ سے اللہ کی ناراضگی مسلط ہے۔