سیاستدان مل کر عوامی مسائل حل کریں

سیاستدان مل کر عوامی مسائل حل کریں

Dec 29, 2013

اداریہ

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کیخلاف دھرنا دینے والوں کو امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی جانب سے یورو اور ڈالر ملے ہیں۔ مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ درست نہیں۔ شفاف انتخابات کی گارنٹی کون دیگا۔
مولانا فضل الرحمن تحریک انصاف پر مینڈیٹ چوری کا الزام لگاتے ہیں جبکہ تحریک انصاف پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو مینڈیٹ چوری کا طعنہ دیتی ہے۔ مولانا فضل الرحمن خود نیٹو سپلائی کیخلاف ہیںلیکن اگر وہ خود روکیں تو درست ہے لیکن اگر نیٹو سپلائی تحریک انصاف نے روکی ہے تو اسکی مخالفت شروع کر دی ہے۔ تحریک انصاف 35 روز سے ڈرون حملوں کیخلاف سپلائی روک رکھی ہے۔ ملک جن مسائل کا شکار ہے۔ ان مسائل کو کوئی بھی جماعت اکیلے حل نہیں کر سکتی۔ مڈٹرم الیکشن کی ابھی سے آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ مڈٹرم الیکشن کے صاف و شفاف ہونے کی گارنٹی کون دیگا۔ لہٰذا تمام سیاسی جماعتیں موجودہ سیٹ اپ کو چلانے کی کوشش کریں اور ملکر ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالیں۔ خیبر پی کے میں تحریک انصاف کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرے جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں (ن) لیگ مسائل کو حل کرنے کی سنجیدہ کوشش کرے تاکہ عوام کے مسائل حل ہو سکیں۔

مزیدخبریں