رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ پنجاب حکومت زرعی انکم ٹیکس کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ پنجاب حکومت زرعی انکم ٹیکس کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی

Dec 29, 2013

لاہور (احسن صدیق) رواں مالی سال کے چار ماہ جولائی سے اکتوبر کے دوران زرعی انکم ٹیکس کی وصولی ہدف کے مقابلے میں 91.45 فیصد کم رہی۔ تفصیلات کے مطابق 4 ماہ کیلئے پنجاب حکومت نے زرعی انکم ٹیکس وصولی کا ہدف 67 کروڑ 29 لاکھ 79 ہزار روپے مقرر کیا تھا لیکن محکمہ مال صرف 5 کروڑ 75 لاکھ 64 ہزار وصول کر سکا جو ہدف کے مقابلے میں 61 کروڑ 54 لاکھ 15 ہزار روپے کم ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ مال گذشتہ مالی سال میں بھی اتنی مدت کے دوران زرعی انکم ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا۔ اگر رواں مالی سال زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کی رفتار ایسے ہی رہی تو رواں مالی سال کیلئے زرعی انکم ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔ پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کیلئے زرعی انکم ٹیکس وصولی کا ہدف 2 ارب ایک کروڑ 89 لاکھ 38 ہزار روپے مقرر کیا۔

مزیدخبریں