پشاور (آئی این پی) پشاور کے نواحی علاقے متنی میں ایک مرتبہ پھر پولیو ورکرز کو نشانہ بنایا گیا اور فائرنگ سے ایک پولیو ورکر جاںبحق جبکہ دو زخمی ہو گئے، زخمیوں میں ایک خاتون ورکر بھی شامل ہے۔ زخمی پولیو ورکرز کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا تاہم کوئی گرفتار نہیں ہو سکا۔آن لائن کے مطابق جاںبحق ہونے والے ظاہر شاہ علاقے میں پولیو مہم کے انچارج تھے۔