ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکس گوشواروں میں تضاد نہیں، ایف بی آر

اسلام آباد (اے این این) ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ  ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں میں کوئی تضاد نہیں۔ ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں  ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکس گوشواروں میں تضاد سے متعلق خبروں کی تردید کی گئی۔ بیان میں کہا گیا انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن نے ایف بی آر، سٹیٹ بنک اور احتساب کے قومی ادارے سے کہا تھا وہ انتخابی امیدواروں کے گوشواروں کی تصدیق کرے۔ 

ای پیپر دی نیشن