سیالکوٹ + جہلم (نامہ نگار) اگوکی کے علاقہ فتح گڑھ ایجنسی میں واقع فیکٹری میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پرچوکیدار کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ سوات کا رہائشی ایک بچی کا باپ مطیع اللہ خان مقامی فیکٹری میں چوکیدار تھا جسے رات کو نامعلوم ڈاکوئوں نے واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر کلہاڑی کے وار کرکے ہلاک کردیا۔ جہلم سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ سٹی کے ایریا میں نامعلوم ڈکیتوں نے مزاحمت پر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ریٹائرڈ سیشن جج اسد رضا کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔