دین کے نفاذ کیلئے دہلی سے پہلے اسلام آباد کو فتح کرنا ہو گا: سراج الحق

Dec 29, 2013

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینئر وزیر صوبہ خیبر پی کے سراج الحق نے کہاہے کہ دہلی سے پہلے اسلام آباد کو فتح کرنا ہوگا، شریعت کا حکم ہے کہ پہلے اپنے گھر میں اسلام نافذ کرو ، تو پھر اللہ تعالیٰ پوری دنیا میں غلبہ اسلام کے راستے کھول دے گا۔ اسلام آباد میں امریکی ایجنٹ اور گونگے بہرے حکمران بیٹھے ہیں جن کی جیبوں میں امریکی گرین کارڈ اور برطانیہ کے ویزے ہیں، وہ رب سے نہیں، واشنگٹن سے ڈرتے ہیں ، عوام کی چیخیں اور کشمیری مائوں بہنوں کی فریادیں انہیں سنائی نہیں دیتیں۔ سب سے پہلے اسلام آباد میں محمود غزنوی اور محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی ڈھونڈنا ہوں گے۔ جب تک اسلام آباد میں نظریہ پاکستان کابول بالا نہیں ہوتا، پاکستان ایک اسلامی اور فلاحی ریاست نہیں بن سکتا۔

مزیدخبریں