سرینگر (آن لائن)کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور کشمیری عوام کے جذبات اور قربانیوں سے پوری دنیا آگاہ ہو چکی حتی کہ بھارت کا درینہ اتحادی ملک روس بھی اب اس معاملے کی حساسیت کو تسلیم کر چکا ہے۔ ہم بھارت اور پاکستان جیسی جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ اور محاذ آرائی نہیں بلکہ دوستی کے خواہاں ہیں۔ ایک بیان میں میر واعظ نے کہا کہ تحریکوں اور جدوجہد میں نشیب وفراز آتے رہتے ہیں اور ان سے مایوس اور دلبرداشتہ ہونے کے بجائے ہمیں چاہئے کہ اپنے موقف پر چٹان کی طرح ڈٹے رہیں۔
بھارتی اتحادی روس نے بھی مسئلہ کشمیر کی حساسیت کو تسلیم کر لیا: میر واعظ
Dec 29, 2013