بیروت (اے ایف پی) شام میں سبزی منڈی اور ہسپتال پر بمباری میں خاتون 2 بچوں سمیت 25 افراد جاں بحق اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔ سیرئین ایوولوشن جنرل کمشن کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹروں سے صوبہ حلب کی مارکیٹ پر اس وقت (ٹی این ٹی) بیرل بم گرائے گئے جب شہری گھریلو استعمال کیلئے چیزیں اور سبزی خرید رہے تھے۔ بمباری سے ایک عمارت تباہ اور کئی کو نقصان پہنچا۔ کمشنر کے ترجمان نے اسے قتل عام قرار دیا ہے۔ عرب اور یورپی ممالک انسانی حقوق کی تنظیموں نے بمباری کی مذمت کی ہے۔ ادھر حکومتی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
شام میں سبزی منڈی‘ ہسپتال پر بمباری‘ خاتون اور 2 بچوں سمیت 25 جاں بحق
Dec 29, 2013