کراچی(وقائع نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی کی عدالت نے سابق گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی کے سوتیلے بیٹے فبیان مگسی سمیت 3 ملزمان کا سکیورٹی گارڈ آصف عزیز کے قتل کے مقدمے میں7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ ملزمان پر ڈیفنس فیز8 کراچی میں سینما کے باہر جھگڑے کے دوران سکیورٹی گارڈ 35 سالہ آصف عزیز کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام ہے۔ درخشاں پولیس نے مقتول کے بھائی محمد عاصم کی مدعیت میں دفعہ 302 اور 427/34 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں فبیان مگسی‘ اورنگزیب اور اصغر شاہ کو ملزم نامزد کیا گیا۔
جسمانی ریمانڈ
سکیورٹی گارڈ کا قتل، ذوالفقار مگسی کے سوتیلے بیٹے سمیت 3 ملزموں کا جسمانی ریمانڈ
سکیورٹی گارڈ کا قتل، ذوالفقار مگسی کے سوتیلے بیٹے سمیت 3 ملزموں کا جسمانی ریمانڈ
Dec 29, 2013