بلدیاتی الیکشن، پنجاب میں کاغذات کی جانچ پڑتال شروع ہو گئی

بلدیاتی الیکشن، پنجاب میں کاغذات کی جانچ پڑتال شروع ہو گئی

Dec 29, 2013

لاہور، کراچی (خبرنگار+ وقائع نگار) بلدیاتی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسران نے گزشتہ روز امیدواروںکی ابتدائی فہرستیں اپنے دفاتر کے باہر آویزاں کردیں۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں آج دائر کی جاسکیں گی۔ ریٹرننگ افسران ان اپیلوں پر اپنے فیصلے 30 دسمبر سے 4 جنوری تک 6 دن میں سنائیں گے جس کے بعد 6 اور 7 جنوری کوان فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ جانچ پڑتال کا عمل شروع ہو گیا۔ لاہور میں 14991 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ سکروٹنی کا عمل چھ روز تک جاری رہے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور ضلع میں 14ہزار 991 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج (اتوار) آخری روز ہے۔ دریں اثناءالیکشن کمشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے معاملے پر اجلاس اگلے ہفتے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سرکاری پرنٹنگ پریس کی طرف سے مزید وقت مانگنے کی درخواست پر غور ہوگا۔ الیکشن کمشن کے مطابق پنجاب، سندھ کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لئے 22 اور 15 دن کا اضافی وقت مانگا گیا تھا۔ علاوہ ازیں ایڈووکیٹ جنرل سندھ خالد جاوید نے کہا ہے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی نہیں ہوئی۔ امیدوار موجودہ شیڈول کے مطابق فارم جمع کرائیں۔
بلدیاتی الیکشن

مزیدخبریں